• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد چیمبر آف کامرس انتخابات میں فاؤنڈرز گروپ کامیاب، ایگزیکٹو کمیٹی کی تمام نشستیں جیت لیں

اسلام آباد (اے پی پی)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (آئی سی سی آئی) کے سالانہ انتخابات 2024-26میں فاؤنڈرز گروپ نے بھاری اکثریت سے ایگزیکٹو کمیٹی کی تمام نشستیں جیت لیں۔چیمبر کی پریس ریلیز کے مطابق فاؤنڈر گروپ کے سی ایم کلاس کے امیدوارواروں ناصر منصور قریشی، سردار طاہر محمود، محمد زکریا اے ضیاء، علی نواز، امیر رحیم قریشی، عتیق الرحمان خان، فیصل مزمل، ملک عقیل احمد، محمد کلیم اللہ، محمد نجیب الٰہی ملک راجہ، نوید اختر ستی، ثناء اللہ خان، عمیر عبدالناصر اور عمر حسین ملک کامیاب رہے۔اے ایم کلاس کے امیدواروں عبدالرحمان صدیقی، ناصر محمود چوہدری، چوہدری محمد وسیم، ملک محسن خالد، طاہر ایوب، محمد عرفان چوہدری، محمد اسحاق سیال، محمد ذوالقرنین عباسی، روحیل انور بٹ، عمر خیام عباسی، آفتاب احمد گجر، چوہدری عبدالمجید، ندیم احمد، ملک عبدالعزیز اور محمد عمران نے فتح حاصل کی۔صدر اسلام آباد چیمبر احسن ظفر بختاوری،سینئر نائب صدر فادوحید،نائب صدر انجینئر اظہر اسلام، خالد اقبال ملک، چیئرمین، فاؤنڈر گروپ نے فاؤنڈر گروپ کے امیدواروں کو انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئی سی سی آئی کے ایگزیکٹو ممبر کی حیثیت سے تاجر برادری کے مفادات کو فروغ دینے میں موثر کردار ادا کریں گے۔خالد اقبال ملک، چیئرمین، فاؤنڈر گروپ،سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری ،سابق صدورمیاں اکرم فرید، زبیر احمد ملک، خالد جاوید، عبدالرؤف عالم، طارق صادق، محمد اعجاز عباسی، وحید الدین اور چوہدری مسعود نے بھی نو منتخب ایگزیکٹو ممبران کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اسلام آباد سے مزید