• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں دو افراد قتل، حادثہ میں خاتون جاں بحق

اسلام آباد ، ٹیکسلا (خصوصی نامہ نگار، نامہ نگار) راولپنڈی میں دو افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ ایک خاتون ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئی ۔تھانہ گنج منڈی کے علاقے چونگی نمبر چار کے قریب تین موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے عامر سلمان کو قتل کر دیا۔پولیس نے مقتول کی بیوہ نازیہ بی بی کی رپورٹپر فلک ناز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ تھانہ گوجر خان کے علاقے وارڈنمبر چار میںجاوید خان کے بھائی دلاو ر خان کو نا معلوم افراد نے قتل کر دیا جس کی لاش وارڈنمبر چار نزد ریلوے انٹر پاس نالے کے کنارے سے ملی ۔ ادھر ٹیکسلا میں تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک خاتون جاںبحق اور دو زخمی ہو گئے ۔ٹیکسلا  سے نامہ نگار کے مطابق حادثہ  PTCLدفتر کے سامنے پیش آیا  ۔اسلام آبادمیں سری نگر ہائی وے جی 13 کے مقام پر ایک گاڑی اچانک آگ بھڑکنے سے جل کر خاکستر ہو گئی ۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسلام آباد سے مزید