• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامیہ کی ریڈ کریسنٹ ہسپتال سے متعلق کشمکش ، اب برن سنٹر بنانے کی تجویز

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) ضلعی انتظامیہ ریڈ کریسنٹ ہسپتال کے حوالے سے کشمکش کا شکار ہے۔کبھی اس کو چلانے کیلئے تگ و دو اور کبھی اس کو بند کرنے کے درپے نظر آتی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق 4کنال پر محیط ریڈکریسنٹ بلڈنگ میں پہلے شادی ہال قائم تھاجسے ختم کرکے ضلعی انتظامیہ نے سو بستروں کا ہسپتال بنایا پھر کورونا کے دوران کوویڈ سنٹر بنادیا گیا۔دسمبر2022میں میونسپل میڈیکل سنٹر سٹیلائیٹ ٹاؤن قائم کیا گیا تھابعد میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لئے بھی سنٹر کھول دیا گیا۔اب اس کو ایک بار پھر برن سنٹر یا کسی اور مقصد کیلئے استعمال میں لانے کاسوچا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی منیجنگ کمیٹی کی طرف سے ریڈ کریسنٹ ہسپتال سے ایم ایم سی اور ہیپاٹائٹس سنٹر ختم نہ کرنے کی سمری پر سوسائٹی کو ہی ہدف بنایا گیا ہےاور ڈائریکٹر ٹریننگ/یوتھ والنٹیر پروگرام پر الزامات پر کارروائی کی بجائے سوسائٹی سیکرٹری کو نشانہ بنایا جارہا ہےحالانکہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی خود چیئر مین ڈسٹرکٹ ریڈ کریسنٹ ہیں۔
اسلام آباد سے مزید