• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات قیمتیں کم ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں 5 فیصد کمی

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد راولپنڈی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کردی گئی۔اس کا اعلان ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ تمام ٹرانسپورٹ کے اڈوں پر نئے کرایہ ناموں کے سائن بورڈ آویزاں کئے جائیں اور نئے مقرر کردہ کرایہ ناموں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ادھر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے شہریوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ۔ راشد علی کے مطابق ،31کے چالان،15گاڑیاں بند،53ہزار روپے کے جرمانے جبکہ8ہزار340اضافی وصول کیا گیا کرایہ مسافروں کوواپس دلایا گیا۔انہوں نےبتایا کہ کرایوں میں دس سےدو سو روپے تک کمی کرائی گئی ہے۔عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے بس اڈوں پر شکایات کاونٹر بھی قائم کئے گئے ہیں۔