• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنسپلز کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کیلئے درخواستیں دینے کی تاریخ میں پھر توسیع

راولپنڈی (ناصر چشتی خصوصی نمائندہ)ہائر ایجوکیشن پنجاب کے پورٹل پر پرنسپلز کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کے لئے درخواستیں دینے کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر توسیع کر دی گئی۔ اب ان آسامیوں پر بیس سے تیس ستمبر 2024تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پرنسپل بننے میں پروفیسر ز کی عدم دلچسپی کے باعث تیسری مرتبہ توسیع کرنا پڑی ۔ ذرائع کے مطابق مختلف سیاسی گروپوں کی جانب سے میل کالجوں میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش سے نمٹنے کے لئے پرنسپلز کو تنہا چھوڑ دیا جاتا ہے۔ متعدد مضافاتی کالجوں میں اسی بنا پر ترقیاں رکی ہوئی ہیں۔ ان عوامل کے پیش نظر اساتذہ پرنسپل بننے سے گریزاں ہیں اور مطلوبہ تعداد میں درخواستیں نہ آنے پر بار بار درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں توسیع کرناپڑرہی ہے۔
اسلام آباد سے مزید