• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرالوجی انسٹیٹیوٹ ، سربراہ کی پوسٹ پر تقرری کیلئے ایکٹ میں ترمیم کی تجویز

اسلام آباد (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو اپنے ذیلی ادارے نیشنل میٹرالوجی انسٹیٹیوٹ آف پاکستان (این ایم آئی پی )کے پہلے سربراہ کی پوسٹ پر تقرری کیلئے مطلوبہ تجربہ زیادہ ہونے کے باعث ادارے کے ایکٹ میں ترمیم کرنا پڑ گئی۔ذرائع کے مطابق حال ہی میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ پر بھرتی کیلئے امیدواروں کے انٹرویوزکا پراسس شروع کرنا تھا مگر جب امیدواروں کے ڈاکومنٹس وغیرہ کا جائزہ لیا گیاتو مطلوبہ تجربہ جو گریڈ بیس یا زیادہ کا دس سال جبکہ میٹرالوجی کا پانچ سال ہونا لازمی تھا کوئی بھی امیدوار مطلوبہ تجربہ پر پورا نہ اتر سکا جس کے باعث ادارے کے سربراہ کی پوسٹ پر بھرتی کا عمل روک دیا گیا ۔اس حوالےسے جوائنٹ سیکرٹری (آرگنائزیشن ) نذیر احمد نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ کیلئے حال ہی میں ہونے والے انٹرویوز میں کوئی بھی امیدوار مقررہ تجربے پر پورا نہیں اتر سکا لہٰذا ایکٹ میں تبدیلی کے بعد ہی ڈی جی کی پوسٹ پر بھرتی کا عمل شروع ہو سکے گا۔
اسلام آباد سے مزید