• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر سے ریسکیو کی گئی، مادہ تیندوا جان کی بازی ہار گئی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )آزاد کشمیر سے ریسکیو کی گئی مادہ تیندوا (ملکہ) جان کی بازی ہار گئی جس کے بعد تیندوے کی باڈی کو پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری منتقل کر دیا گیا۔ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ طبی ماہرین نے مادہ تیندوہ کے جسم میں سے ایک گولی کو نکال لیا تھا مگراس کے جسم میں موجود مزید تین گولیاں موت کی وجہ بنیں۔ ترجمان وائلڈ لائف بورڈ کےمطابق آزاد کشمیر کے محکمہ جنگلی حیات نے ملزموں کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔