واشنگٹن (اے پی پی)ایک امریکی عدالت نے خالصتان تحریک کے رہنما گروپتونت سنگھ پنن کے قتل کی سازش پر قومی سلامتی کے بھارتی مشیر اجیت ڈوول کو طلب کر لیا ہے۔ سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنن نے اپنے قتل کی سازش رچانے پر ڈوول ، ’’را‘‘ کے سربراہ اور دیگر کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ نیویارک کی ایک ضلعی عدالت نے اس سلسلے میں بھارتی حکومت کو سمن جاری کیا۔سمن میں بھارتی حکومت سے 21 دن کے اندر جواب طلب کیا گیا ہے۔