• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا طارق جمیل نے بال لگوا لیے، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (فاروق اقدس) ملک کے ممتاز عالم دین مبلغ اسلامی سکالر مولانا طارق جمیل نے بھی بال لگوا لیے جس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔70سالہ مذہبی اسکالر پہلی معروف دینی شخصیت ہیں جنہوں نے مصنوعی بال لگوائے، تشہیر بھی کی ، ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر مولانا طارق جمیل کی کچھ ویڈیوزشیئرکی ہیں جن میں وہ ڈاکٹر کے ساتھ بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ 70سالہ مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل غالباً پہلی معروف دینی و مذہبی شخصیت ہیں جنہوں نے نہ صرف بال لگوائے ہیں بلکہ اس کی باقاعدہ تشہیر بھی کی ہے۔ یاد رہے کہ مولانا طارق جمیل مختلف ٹی وی چینلز پر دینی و مذہبی پروگراموں میں مذہبی سکالر کی حیثیت سے شرکت کرتے ہیں اور میزبانی کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید