• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج ہو گا

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان اور جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج جمعہ کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔جنوبی افرایقا کی خواتین ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان پاکستان کی خواتین ٹیم کو 10 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میںجنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔