• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR کے تمام منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ایف بی آر کے تمام منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی تاکیدکی ہے ۔ انہوں نے یہ تاکید گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور سے متعلق اہم اجلاس کے دوران کی۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اہم معاشی اصلاحات میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اسمگلنگ کی روک تھام کےاقدامات تیز کرنے ، انفورسمنٹ کے نظام کو مزید فعال بنا نے کی ہدایت وزیراعظم نے ایف بی آر کے انفورسمنٹ کے نظام کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کی تعریف کی اور ہدایت دی کہ اچھے ٹیکس دہندگان کو دعوت دیں اور ایف بی آر ٹرانفارمیشن پلان پر ان سے مشاورت کی جائے اور تجاویز لی جائیں۔ وزیراعظم نے ایف بی آر ٹرانفارمیشن پلان کے حوالےسے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مزید مشاورت کی ہدایت کی اور ایف بی آر کو ان تجاویز پر عملدرآمد کے لئے متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر تفصیلی تبدیلیوں کی منظوری حاصل کرنے کی ہدایت دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ نجی شعبہ کا فروغ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ۔

اہم خبریں سے مزید