اسلام آباد(اے پی پی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی منظوری دیدی ہےجبکہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہےکہ 25 ستمبر کو آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے اچھی نوید ملے گی۔
اجلاس کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے قبائلی علاقہ جات میں آٹھ خواتین مراکز قائم کرنے کے لیے 456 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منطوری دی گئی ۔کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقدہ ہوا۔
وزیر خزانہ نے کمیٹی کو بتایاکہ روپے کی قدر مستحکم اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہیں‘آئی ٹی برآمدات اب 300 ملین ڈالر ماہانہ کی سطح پر مستحکم ہو گئی ہیں‘پچھلے ماہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 165 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔