پشاور(جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنرتورغر انور زیب کی زیر صدارت ضلع تور غرکے تمام محکموں کی ماہانہ کارکردگی کے حوالے اجلاس کا انعقا د ڈپٹی کمشنر تورغرانور زیب کی زیر صدارت آج ضلع تورغر کے تمام محکموں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو ماہِ جولائی اور اگست 2024 کے دوران تمام محکموں کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔