لاہور ( آن لائن ) سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دے۔درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم یا زیادہ نہیں کیا جاسکتا۔