• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر جوبائیڈن سے ملاقات متوقع

اسلام آباد (فاروق اقدس) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب ،عالمی رہنماؤں سے ملاقات میں زیر بحث موضوعات اور ان مسائل کے حل پر زور دیں گے۔

جنرل اسمبلی کے موقع پر امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات متوقع ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم صدر بائیڈن اور بنگلہ دیش کے نگران سربراہ محمد یونس کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔ 

شہباز شریف چار دن تک نیویارک میں قیام کریں گے اور اس دوران وہ عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک امریکی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔ 

پاک افغان تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی غلطیاں اپنی جگہ لیکن افغانستان کے اندرونی اور بیرونی مسائل مشترکہ حکمت عملی اور متفقہ اقدامات لینے سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔ افغان حکومت کی غلطیوں کی سزا افغانستان کی عوام کو نہیں ملنی چاہئے ۔

اہم خبریں سے مزید