• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان یو این میں بھارت کی رکنیت کا معاملہ اٹھائے، کونسلر سردار شفیق

وٹفورڈ(نمائندہ جنگ) کشمیر فورم وٹفورڈ کے چیئرمین کونسلر سردار شفیق نے روزنامہ جنگ سے گفتگو میں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے کہا ہے کہ وہ اقوام کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس اور یو این سیکورٹی کونسل کے ممبر ملکوں کے سامنے بھارت کی رکنیت ختم کرنے کا معاملہ اٹھائیں۔ بھارت اقوام متحدہ کا بانی رکن ملک ہونے کے باوجود اقوام متحدہ کے منشور اور کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کو تسلیم نہیں کرتا اور کشمیر میں نام نہاد انتخابات کرا کر کشمیر کو بھارت کا اندرونی مسئلہ قرار دے رہا ہے جس کے باعث خطے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے، بھارت کی فوج کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیان کر رہی ہے، اقوام متحدہ بھارت کی ان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا کوئی نوٹس نہیں لے رہی جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ کونسلر سردار شفیق نے کہا وزیراعظم پاکستان کشمیر میں ملٹری آبزرور کے ساتھ اقوام متحدہ کی امن آرمی تعینات کرنے کا معاملہ بھی اٹھائیں ۔ کونسلر سردار شفیق نے کہا کہ کشمیر ی عوام حالت جنگ میں ہیں اورجرأت کے ساتھ حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جب کہ آزاد کشمیر کی حکومت کا مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ رابطہ منقطع ہے،آزاد کشمیر کے سیاسی افراد صرف بیان بازی سے کام لے رہے ہیں۔ کونسلر سردار شفیق نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جا نےکیلئے کشمیر کمیٹی پاکستان کے فیصلے کا بھی خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس سے مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد ملے گی،اس میں آزاد کشمیر کی حکومت کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
یورپ سے سے مزید