پشاور (خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر پشاور انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ یکم اکتوبر سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگی جس میں ڈسٹرکٹ پشاور کے مختلف کلبوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور کاشف فرحان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریجنل سپورٹس آفس پشاور کے تعاون سے ڈپٹی کمشنر پشاور انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ یکم اکتوبر سے تین اکتوبر جاری رہے گی جس میں ڈسٹرکٹ پشاور کے خواہش مند کلب 25 ستمبر تک ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے کوچ واصف ﷲ، بختیار عالم فنانس سیکرٹری صوبائی والی بال ایسوسی ایشن اور تجمل خان نیشنل ریفری کے ساتھ رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی کلب کو کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔