• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ڈینگی کے 73 نئے کیس، تعداد 672 تک جا پہنچی

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)73نئے کنفرم کیسز کے ساتھ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 672ہوگئی ۔119مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔اب تک ایک کروڑ51 لاکھ 53 ہزار5سو روپے کے جرمانے کئے جاچکے ہیں۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2929 ایف آئی آر درج ، 2679 چالان ، ایک ہزار ایک سو گیارہ بلڈنگ کو سیل کیا گیا۔ ڈینگی کی بگڑتی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب،سیکرٹری ایجوکیشن ،سپیشل سیکرٹری فارسٹ کے بعد سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری بھی راولپنڈی پہنچ گئے ۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کی ۔سیکرٹری اوقاف پنجاب نے کمشنر آفس کا بھی دورہ کیا۔
اسلام آباد سے مزید