• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈز کا ایک شخص بنکاک سے برطانیہ منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

لیڈز (زاہدانور مرزا) لیڈز کے ایک شخص پر مبینہ طور پر اپنے بچوں کے ساتھ سفر کے دوران برطانیہ میں £1کی بھنگ لانے کی کوشش کے بعد منشیات کی اسمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق 45سالہ نیتانیئل بینسن تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے ہیتھرو ہوائی اڈے پر روانہ ہوا اور اسے بارڈر فورس کے افسران نے مبینہ طور پر پانچ سوٹ کیسوں میں بھنگ کے 160 پیکٹوں کی موجودگی کے بعد گرفتار کر لیا۔ نیشنل کرائم ایجنسی نے کہا کہ بینسن کے دو بچے اس کے ساتھ سفر کر رہے تھے اور ایک بیگ مبینہ طور پر ان میں سے ایک کے نام سے چیک کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر 100 کلو سے زیادہ بھنگ برآمد ہوئی جس کی برطانیہ میں قیمت تقریباً 1£ ملین ہوگی۔ این سی اے کے تفتیش کرنے والوں کے انٹرویو کے بعد بینسن پر کلاس بی کی منشیات درآمد کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ بینسن کو آکسبرج مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوا اور اسے 24اکتوبر کو آئل ورتھ کراؤن کورٹ میں پیش ہونے کیلئے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔ ہیروگیٹ کی ایک 41 سالہ خاتون جو بینسن کے ساتھ سفر کر رہی تھی، کو بھی گرفتار کیا گیا لیکن بعد میں اسے ضمانت مل گئی، نیشنل کرائم ایجنسی کے سینئر تفتیشی افسر ایان ٹربی نے کہا کہ بارڈر فورس میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے ہم منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہر کسی کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔

یورپ سے سے مزید