لاہور(کرائم رپورٹر سے)جشن ولادت باسعادت خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰؐ کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران نے 12 تا 17 ربیع الاول کو "ہفتہ وحدت " کا نام دیا ہے اور اس مناسبت سے خانہ فرہنگ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران-لاہور کےزیر اہتمام " سیرت پیغمبرؐ اور اہل بیت کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ ضیاءاللہ شاہ بخاری، پیر سید حبیب عرفانی، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، علامہ علی اکبر کاظمی، حافظ کاظم رضا نقوی، مفتی سید عاشق حسین، علامہ محمد حسین گولڑوی، حسن رضا ہمدانی، پروفیسر محمود غزنوی ، صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی، علامہ محمد خان لغاری اور ڈاکٹر پیر طارق شریف زادہ نےحضور اکرم ؐکی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر اصغر مسعودی اورقونصل جنرل مہران موحد فرنے کہا کہ آج اسلام اور مسلمانوں کا دشمن اسرائیل ہے، اور سب کو اس کینسر کے ٹیومر کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔