راولپنڈی (ایجنسیاں)بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے میرا موقف آج بھی وہی ہے کہ فلسطین میں لوگوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے‘ پہلے دوریاستی حل کی جانب جائیں پھر بات چیت ہوگی‘ ان پاگلوں کو پتہ نہیں اسرائیلی آرٹیکل میں میری تعریف کی گئی ہے‘ لگتا ہے ان لوگوں کو انگریزی سمجھ نہیں آتی؟۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل سے پروپیگنڈا جاری ہے اور اسرائیلی اخبار کا حوالہ دیا جا رہا ہے کہ میں اسرائیل سے تعلقات کا سب سے بڑا حامی ہوں‘اخبار نے مسلم امہ اور مغربی ممالک میں میری ساکھ کے حوالے سے بات کی ہے۔