اسلام آباد ( صالح ظافر) صدر آصف علی زرداری نے پاک سعودی باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعاد ہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب سے معیشت، تجارت، دفاع ، ثقافت ، تعلیم اور عوام سے عوام کے تعلق میں اضافہ کیاجائےگا۔ وہ سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن کے موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی جانب سے دی گئی ضیافت میں خطاب کر رہے تھے۔ اس تقریب میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز ان کی وزیر مریم اورنگزیب، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمیں ، وفاقی وزار احسن اقبال راناثنا ، تنویر حسین، چوہدری سالک حسین، پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر علی خان ، عمر ایوب اور اولمپیئن ارشد ندیم کے علاوہ سابق وزیراعظم انوار کاکٹر آزاد کشمیر کے ویزر اعظم انوارالحق، گورنر پنجاب سلیم حیدر،گورنر سندھ کامران ٹیسوری، کے پی کے کے گورنر فیصل کریم کنڈی، سفارتکاروں، عمایدین اور سول ملٹری افسران نے شرکت کی۔