• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز کی اقوام متحدہ میں ملاقاتوں کے پروگرام میں تبدیلیوں کا عمل جاری، وزیراعظم نیویارک پہنچ گئے

اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں) وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران سائیڈ لائنز پر غیر ملکی سربراہان مملکت اور حکومت سے ملاقاتوں و مذاکرات کے پروگرام میں تبدیلیوں اور حتمی شکل دینے کا عمل جاری ہے۔ رات گئے وزیر اعظم نیو یارک پہنچ گئے،لندن میں قیام کرکے نیو یارک آنیوالے وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ کے نئے وزیر اعظمُ کئیر اسٹارمر سے ملاقات کرینگے۔ ذرائع کے مطابق برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات 25؍ ستمبر کو ہونے کا امکان ہے جبکہ اسی روز کویت کے ولی عہد سے ملاقات کیلئے وزیر اعظم کویت مشن برائے اقوام متحدہ جائیں گے۔ وزیر اعظم یورپی یونین کے سربراہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ اقوام متحدہ کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر غیر ملکی قائدین سے وزیر اعظم کی دو طرفہ ملاقاتوں میں خطے کے ممالک سے ملاقاتوں کو مرکزی توجہ دی گئی ہے جن میں بنگلہ دیش، نیپال،ایران،مالدیپ اور دیگر شامل ہیں۔ پاک بھارت حکام کی کسی ملاقات کا قطعی کوئی امکان نہیں البتہ بھارتی وزیر اعظم کواڈ یعنی انڈیا، امریکا، آسٹریلیا اور جاپان کے مابین سیکورٹی کے معاہدہ کے ڈ ائیلاگ اور خفیہ مذاکرات میں دہشت گردی کے عنوان سے پاکستان مخالف گفتگو اور حکمت عملی میں مصروف ہیں۔ افغانستان اور بھارت کی جانب سے دہشت گردی کا شکار پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کی قیمت چکا رہا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اقوام متحدہ کی منعقد سمٹ فارفیوچر میں خطاب کے علاوہ انڈین کمیونٹی کے بہت بڑے اجتماع سےلانگ آئلینڈ کے علاقہ میں ایک بڑے ہال میں خطاب کر چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید