• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کیس میں پیپلز پارٹی راولپنڈی کے سابق صدر سمیت تین ملزموں کی عبوری ضمانت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے قتل کیس میں پیپلز پارٹی راولپنڈی کے سابق صدر بابر جدون سمیت تین ملزمان کی پانچ اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ تھانہ رتہ امرال میں 22 ستمبر کو ہزارہ کالونی کے رہائشی فیاض خان کی درخواست پر درج کیس کے مطابق پڑوسی بابر خان جدون نے رکشہ کھڑا کرنے کے تنازعہ پر ڈنڈوں سے مسلح زبیر خان، احتشام، مہتاب اور دو تین نامعلوم افراد کے ہمراہ گھر کے باہر دھاوا بولا۔
اسلام آباد سے مزید