پاکستان کی نامور رشتہ ایپ ”دِل کا رشتہ“ نے ایک با پھر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔ اس ایپ نے پاکستان کے سب سے بڑے آئی ٹی اور ٹیکنالوجی پاشا ایوارڈ کی کنزیومر کیٹیگری میں ''بیسٹ کنزیومر مارکیٹ پلیس ایپ'' کا گولڈ ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
”دل کا رشتہ“ ایپ نے بہت ہی کم عرصے میں یہ ایوارڈ حاصل کرکے اپنے آپ کو ایک کامیاب اسٹارٹ اپ اور ایک بہترین ڈیجیٹل ایپ ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ ایپ نے اپنی اس کامیابی کو اپنے صارفین کے نام کیا ہے جن کے بھرپور اعتماد کی وجہ سے 4 اعشاریہ 5 ملین پروفائلز اور 20 ہزار شادیاں ممکن ہو سکی ہیں۔
پیر کو اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں پاشا آئی سی ٹی ایوارڈز کی شاندار تقریب ہوئی جس میں پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی نمائندہ تنظیم پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے زیراہتمام ملک کی آئی ٹی انڈسٹری میں نمایاں خدمات انجام دینے والی کمپنیوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تقریب کی مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ تھیں۔
اس موقع پر آئی ٹی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔
ایوارڈز کےلیے مجموعی طور پر 1198 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے گولڈ کیٹیگری سے آئی ٹی سیکٹر میں نمایاں کردار ادا کرنے والی 33 کمپنیوں اور میرٹ کی بنیاد پر 47 کمپنیوں کو ایوارڈ دیے گئے۔
ان ایوارڈز کےلیے کنزیومر سروسز، بزنس سروسز، انکلوژن ایڈ کمیونٹی اور اسٹوڈنٹ انوویشن کی ٹاپ کیٹیگریز سے انتخاب کیا جانا تھا۔
آئی ٹی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی 15 معروف شخصیات نے بطور ججز فرائض انجام دیتے ہوئے موصول شدہ درخواستوں میں سے میرٹ پر ایوارڈز کے لیے بہترین امیدواران کا انتخاب کیا۔