کراچی (جنگ نیوز ) ”دل کا رشتہ“ایپ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں۔ اس ایپ نے پاکستان کی سب سے بڑی ایپ ہونے کا دعویٰ ایک بار پھر سچ ثابت کردکھایا ہے۔ مقبول ترین ایپ نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز میں دو اہم ایوارڈز اپنے نام کر لئے ہیں۔ ”دِل کا رشتہ ایپ“نے کراچی میں ہونے والے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل ایوارڈز کے دو اہم ترین ایوارڈز ”بیسٹ ڈیجیٹل اسٹارٹ اپ“ اور”اسٹارٹ اپ آف دی ائیر ایوارڈ“ جیت لئے ہیں۔ یاد رہے کہ فیس بک، ٹک ٹاک اورانسٹا گرام جیسی عالمی شہرت یافتہ ایپس کے بعد ”دل کا رشتہ“پاکستان میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی سوشل ایپ بن گئی ہے جوکہ صارفین کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈیجیٹل اعدادوشمار کے مطابق دل کا رشتہ ایپ پاکستان سے تعلق رکھنے والی نمبرون سوشل ایپ بن چکی ہے۔دِل کا رشتہ ایپ کی خصوصیت یہ ہے کہ تمام صارفین کو اُن کے گھر جاکر ویریفائی کیا جاتا ہے۔ صارفین کی رازداری اور اُن کی ذاتی معلومات کا خیال رکھنا دِل کا رشتہ کی اولین ترجیح ہے۔ اس رشتہ ایپ سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے کئی ہزار زیادہ صارفین خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔