• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’صاف‘‘ پنجاب منصوبے کو سراہتے ہیں، اوورسیز کمیونٹی چکوال

پیرس (رضا چوہدری) اوورسیز پاکستانیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے ستھرا پنجاب سمیت دیگر منصوبوں کو سراہتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا ہے۔ پنجاب صوبہ کے ضلع چکوال کے اوورسیز نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر چکوال کی نگرانی میں چکوال شہر میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن اے سی ہیڈ کوارٹر چکوال کی قیادت میں جاری ہے ضلعی انتظامیہ نے شہر کی اہم شاہراہوں سمیت اندرون بازار، ہسپتال روڈ، چھپڑ بازار، صرافہ بازار اور دیگر مارکیٹوں میں قائم تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا، تجاوزات کے خلاف کئے جانے والا یہ آپریشن صوبہ بھر میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لایا گیا۔ اوورسیز نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کو چاہئے کہ وہ ستھرا پنجاب مہم کے دوران ناجائز تجاوزات کی سرپرستی کرنے والے افسر شاہی سے بھی باز پرس کریں ۔ دوسری طرف شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے کہ نالوں کی صفائی ستھرائی کرنے والوں نے نالوں سے کیچڑ نکال کر سڑکوں، گلیوں پریس کلب کے ساتھ ڈمپ کردی ہے جس سے صحت وصفائی کےمسائل پیدا ہورہے ہیں۔
یورپ سے سے مزید