کراچی (جنگ نیوز) بلاول بھوٹو نے پیغام دیا ہے کہ تمام سیاسی قیادت کی خواہش ہونی چاہیئے کہ آئینی ترمیم اتفاق رائے سے ہو۔ اُدھر پاک پتن میں موٹر وے زیادتی کیس جیسا واقعہ پنجاب حکومت کیلئے بڑا امتحان بن گیا ہے۔ اور کیا صائم ایوب کی جھلک دیکھنے کے بعد تگڑے آل راؤنڈر کی تلاش ختم ہوگئی ہے؟۔ اِن تمام موضوعات پر بدھ کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں صبح 9بجکر 5 منٹ پر گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ میزبان ہیں۔