اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو واضح الفاظ میں بتایا ہے کہ عمران خان کے ملٹری ٹرائل کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، ایسا ہوا تو قانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے اس بیان کے بعد بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ فوجی حراست و ٹرائل روکنے کی درخواست نمٹا دی۔ منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کی کی درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل ، وزارت دفاع کے نمائندے ، درخواست گزار کی جانب سے عزیر بھنڈاری اور فیصل چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔