• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائب وزیراعظم کی سربراہی میں ٹاسک فورس کا تیسرا اجلاس آج

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے آج (بدھ) کو گیس سے متعلق تمام امور پر 20 رکنی ٹاسک فورس کا تیسرا اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس ان کی سربراہی میں ہوگا جس میں ترمیم شدہ ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی 2012 کو نافذ کرنے کے لیے عملدرآمد کے فریم ورک کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کے تحت ای اینڈ پی فرموں کو نیلامی کی قیمتوں پر مستقبل میں ملنے والی گیس سے نجی شعبے کی کمپنیوں کو 35 فیصد گیس فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔ اعلیٰ حکام کے ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کو گیس سے متعلق دیگر امور جیسے کہ گردشی قرضوں کے تصفیہ کے منصوبے کو حتمی شکل دینے، پٹرولیم اور پاور ڈویژنز کی جانب سے ایل این جی کے دو پاور پلانٹس کو لیز پر دینے کی تجویز کا جائزہ لینے کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔ ایل این جی کی درآمد کے لیے پورٹ چارجز، ملک میں آر ایل این جی کی کھپت کو بڑھانے کے طریقے، مجوزہ آف شور مالیاتی نظام پر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مشاورت کی تکمیل، ڈی جی پی سی کی ڈیجیٹائزیشن، ای اینڈ پی کمپنیوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا منصوبہ اور نئی گیس پر اپ ڈیٹ۔ سرکلر ڈیٹ کو روکنے کے لئے ایک ماہ یا تین ماہ پر مبنی ٹیرف کے تعین پر بھی بریفنگ شامل ہوگی ۔اس سے قبل ٹاسک فورس کا اجلاس بالترتیب 17 اگست اور 2 ستمبر 2024 کو ہوا، جس میں بنیادی طور پر پیٹرولیم ڈویژن کو سی سی آئی کے فیصلے کی روح کی حفاظت کرتے ہوئے ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنیوں کے ان پٹ کے ساتھ متفقہ نفاذ کے فریم ورک کے ساتھ آنے کی ہدایت کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید