• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین کیخلاف فیصلہ کرنے کا سپریم کورٹ کو اختیار نہیں، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو اختیار نہیں کہ آئین کے خلاف فیصلہ کرے،چیف جسٹس کی تبدیلی سے ہمیں کوئی ڈر ہے اور نہ ہی کوئی اندیشہ ہے،سابق چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشانے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا تو معاملہ توہین عدالت کی طرف جائے گا،تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن شعیب شاہین نے کہا کہ حکومت کا ریویو میں جانا حق ہے لیکن اس کے قبول ہونے کے امکانات بہت کم ہیں، کسی بھی ادارے یا شخص کو سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے کا حق نہیں ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سارے ججز ہمارے لیے قابل احترام ہیں، آئین میں جو درج ہے اسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ نے آئین و قانون کے مطابق اپنے فیصلے کرنے ہیں، فیصلے آئین و قانون کے مطابق ہوں گے تب ہی مانے جاسکتے ہیں، سپریم کورٹ یا ہائیکورٹس کا آئین سے انحراف کرتے ہوئے کسی بھی فیصلہ پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آئین میں آزاد امیدوار تین دن میں جس جماعت میں شامل ہوگا اسی کا رکن شمار ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید