• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ کی آزادی کے حق میں جمعرات کو احتجاج کریں گے، عمران خان

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی کے حق میں جمعرات کو احتجاج کریں گےمخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے سے سب واضح ہو گیا پاکستان مکمل طور پر پولیس سٹیٹ بن چکا ، یہ وہ مارشل لا ہے جو ضیا ءاور مشرف کے مارشل لا سے بھی سخت ہے ، عدلیہ کی آزادی کے حق میں جمعرات کو احتجاج کرینگے ، جمعہ کو ہمارا اپنا احتجاج ہے اور ہفتے کو راولپنڈی میں جلسہ کرینگے ، جلسے کی اجازت نہ ملی تو احتجاج کریں گے۔ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے سے سب واضح ہو گیا ، چیف الیکشن کمشنر جانبدار ایمپائر ہی نہیں بلکہ ان کی ٹیم کا اوپنر بلے باز ہے ، ہماری 9 مئی اور 8 فروری کی درخواستیں قاضی فائز عیسیٰ نے نہیں سنیں ، ہر حربے کے ذریعے ہماری نشستوں کو کم کیا جا رہا ہے ، قاضی فائز عیسیٰ نے ہماری چار نشستیں کم کر دیں ، ہماری کوئی بھی پٹیشن نہیں سنی جا رہی ، سب کچھ بے نقاب ہو گیا ،، نیب ترامیم کا کیس چل رہا تھا تب بھی کہا لیکن ہمیں نہیں سنا گیا ، الیکشن سے پی ٹی آئی کو باہر رکھنا اور پارٹی کو اڑا دینا ان کی کوشش تھی ، اب سب بے نقاب ہو چکا ہے سارے پردے ہٹ چکے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید