• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی 75 سالہ ترقی کا سفر دنیا میں کئی ممالک کیلئے مثال ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بہت ہی کم عرصے میں چین نے خود کو دنیا کے صف اول کے ممالک میں شامل کیا، چین جدیدٹیکنالوجی میں بہت زیادہ سبقت لے جا چکاہے پاکستان اور چین پائیدار ترقی، قابل تجدید توانائی، ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی اور صنعتی منصوبوں پر کام جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کے 75 ویں قومی دن پرچینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس پرمسرت موقع پر چینی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد بھی دی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ دور اندیش قیادت کے تحت چین کی 75 سالہ ترقی کا سفر دنیا میں کئی ممالک کیلیے مثال ہے۔ چین نے مختصر وقت میں جو تیز ترین معاشی ترقی، ٹیکنالوجی کے میدان میں پیش رفت اور سماجی ترقی کی ہے وہ کسی سنگ میل سے کم نہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے تاریخی اور مضبوط سفارتی تعلقات قائم ہیں۔
اہم خبریں سے مزید