ملتان (سٹاف رپورٹر ) جمعیت علماء اسلام ملتان کی مجلس شوریٰ کا اعلان کر دیا گیا،اراکین مجلس عاملہ سمیت دیگر اراکین میں قاری غلام یٰسین، قاری محمد یوسف مدنی، خواجہ اکرام الحق، محمد جہانزیب ، پیر مولانا عمر زکریا ، قاری محمد طیب فرید ،ملک سجاد وینس ایڈوکیٹ،مولانا قاری طاہر رحیمی ، قاری احمد ادریس ہوشیارپوری ، مولانا عبدالرحمن قاسمی ، مولانا سلطان محمود ضیاء ، مولانا عطاء الرحمٰن حقانی ، قاری عبدالرحیم فاروقی ، مولانا قاسم جامی ، محمد طیب گجر، مولانا سمیع اللہ ، ملک منظور کالرو ، قاضی محمد ارشد ، قاری واحد بخش ، مجاہد الرحمٰن ، حافظ محمد اشرف اور دیگرشامل ہیں۔