• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں آج سے بارش کا امکان

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار ، خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی پنجاب،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھو ہار ، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔
اسلام آباد سے مزید