• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کے اراکین کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہئے، لطیف کھوسہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما پی ٹی آئی ، لطیف کھوسہ نےکہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ سیاسی جماعت مسلم لیگ ن نہیں بلکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ہے،الیکشن کمیشن اراکین کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہئے،معاشی تجزیہ کار،محمد سہیل نے کہا کہ سب پر ٹیکس لگنے چاہئیں توانائی کے شعبے میں بھی اصلاحات ہونی چاہئیں،معاشی تجزیہ کار، خرم شہزاد نے کہا کہ اگر ہم نے50فیصد اصلاحات کیں تو ہمارے لئے بہت اچھا ہوگا،ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کا بہاؤ تیز ہوگا،نمائندہ جیو نیوز، شبیر ڈارنے کہا کہ عمران خان کو اس وقت سب سے بڑا مسئلہ یہ درپیش ہے کہ بہت ساری کوششوں کے باوجود اسٹیبلشمنٹ سے ان کی بات بن نہیں پارہی ،نمائندہ خصوصی، عبدالقیوم صدیقی نے کہاکہ سپریم کورٹ کی ورکنگ اور شفافیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں،بظاہر اختلافات نظر آرہے ہیں ۔سینئر رہنما پی ٹی آئی ، لطیف کھوسہ نےکہا کہ حکومت عدلیہ کیساتھ جنگ کے راستے پر جارہی ہے۔پی ٹی آئی کی کوئی گڈ کاپ بیڈ کاپ کی پالیسی نہیں ہے۔مذاکرات پس پردہ ہوں یا پردے کے سامنے ہوں سیاست میں سب ہوتا۔ ہماری پالیسی وہی ہے جو بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے۔ہم اس سے زیادہ کیا لچک دکھا سکتے ہیں جو عمران خان اور پارٹی نے دکھائی ہے۔الیکشن کمیشن آج بھی آئین کی تضحیک کررہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید