• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

"ورلڈ کلچرل فیسٹیول کراچی" کا آج سے آغاز 35 روز جاری رہے گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیراہتمام "ورلڈکلچرفیسٹیول کراچی"کے حوالے سے پریس کانفرنس کاانعقاد حسینہ معین ہال میں کیاگیا جس میں معروف دانشور ومزاح نگار انورمقصود، صدر آرٹس کونسل محمداحمدشاہ،صوبائی وزیرثقافت سندھ سیدذوالفقار علی شاہ اور سیکریٹری آرٹس کونسل اعجازفاروقی نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر نیپال اور کوسوو کے انٹرنیشنل گروپ بھی موجود تھے، صدرآرٹس کونسل محمداحمدشاہ نے کہاکہ "ورلڈکلچرل فیسٹیول کراچی"26ستمبر سےشروع ہوگا، جس کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کریں گے، 35روزہ فیسٹیول30اکتوبرتک آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری رہے گا، صدرآرٹس کونسل محمداحمد شاہ نے مزید کہاکہ مختلف انٹرنیشنل گروپس جامعہ کراچی اورمختلف یونیورسٹیزکے طلباء کے ساتھ ورک شاپس بھی کریں گے، گلگت، کشمیر، پنجاب،کے پی کے، بلوچستان اور سندھ کا فوک فیسیٹول میں پیش کیا جائے گا، ہم تین تہذیبوں کے وارث ہیں، اردو ، سندھی، انگلش اور مختلف زبانوں کے تھیٹر فیسٹیول میں ہوں گے، چیف سیکریٹری سندھ نے اپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، انہوں نے مزید بتایاکہ "ورلڈکلچرل فیسٹیول کراچی"میں40ممالک شرکت کریں گے جن میں فلسطین، ترکیہ، بھارت، متحدہ عرب امارات، امریکا ، برطانیہ، جرمنی، چائنا، آسٹریلیا، روس، مصر، عراق، ساؤتھ افریقہ، اٹلی، جاپان، سری لنکا، ساؤتھ کوریا، ناروے، برازیل، اسپین، بیلجیم، یوکرین، اومان، قطر، مالٹا، زمبابوے، بنگلہ دیش،آذربائیجان، اسکاٹ لینڈ، ہنگری، فرانس، یوگنڈا،بیلاروس، آئرلینڈ، کوسوہ، برونڈی، کانگو، روانڈا، الجزائر، سوئزرلینڈ شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید