• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر شاہ نواز کنبھر کی لاش بیحرمتی کیس، 9 ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

میرپورخاص(نامہ نگار/سلیم آزاد) میرپورخاص کے علاقے سندھڑی میں میرپورخاص پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے عمرکوٹ کے رہائشی سرکاری ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کی لاش جلانے اوراس کی بے حرمتی کرنے کے مقدمے میں گرفتار 9ملزمان کوبدھ کو انسداد دہشت گردی میرپورخاص کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ مقتول ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کی لاش کی بے حرمتی کرنے کا مقدمہ مقتول کے رشتہ دار ابراہیم کنبھر کی مدعیت میں عمرکوٹ میں دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت15نامعلوم ملزمان سمیت 34افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، عدالت میں پیش کیے گئے ملزمان میں مولوی احمد شاہانی،شیرعلی سمیجو، مولوی ریاض پنہور، غلام مجتبیٰ پنہور، نور حسن پنہور، محبوب علی ساند،شمشاد علی پنہور، محمد سیفل پنہور اور مولوی امجد پنہور شامل ہیں۔ مقدمہ میں19نامزد اور 15نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید