• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل این جی کی طلب میں کمی سے آپریشنل اور مالی مشکلات درپیش ہیں، پی ایس او

اسلام آباد ( اسرارخان )پاکستان کو مائع قدرتی گیس (LNG) کی سپلائی چین میں آپریشنل مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ بجلی کے شعبے کی جانب سے طلب میں نمایاں کمی کی وجہ سے پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) کو مالی مشکلات درپیش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ادارےکے مینجنگ ڈائریکٹر نے قائمہ کمیٹی میں بریفنگ کے دوران کیا، اجلاس میں اوجی ڈی سی ایل اورماری گیس کے سربراہان کی عدم پیشی پرکمیٹی چیئرمین نے ناراضی کا اظہارکیا،اجلاس میں وزیر پٹرولیم مصدق ملک بھی نہ آئے۔اس موقع پر کمیٹی کے چیئرمین نے مقامی ریفائنریوں کی مصنوعات کےمعیار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مقامی ریفائنریاں پٹرول میں مینگنیز اور ڈیزل میں سلفر کم کرنے میں ناکام رہی ہیں جس سے دمہ اورکینسر کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید