کراچی ( ذیشان صدیقی / اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی ثقافتی تاریخ میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے ورلڈ کلچرل فیسٹیول منعقد کرکے ایک اہم اور بڑا ثقافتی کام انجام دیا ہے ۔ میوزیکل پروگرامز تو اکثر منعقد ہوتے ہیں لیکن کسی بڑے مقصد کی عکاسی اور ثقافتی کے فروغ کے لئے اس نوعیت کا فیسٹیول نہیں منعقد کیا جاتا ، اس فیسٹیول کا چالیس ممالک کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے اور فنکاروں نے بھی سراہا ہے۔ اور اس کے پرگرامز میں بھی پرفارم کررہے ہیں ۔ یہ بات گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ورلڈ کلچرل فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے سفارتکار آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ اعزازی سیکریٹری اور وزیر ثقافت سندھ نے بھی شرکت کی۔گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اس فیسٹیول میں پاکستان کا مکمل اور بھر پور ثقافتی رنگ نمایاں ہے ۔ ہمیں اپنی ثقافت، قوم اور زبان کو فخر سمجھنا چاہئے ۔