• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کی فیسوں میں کمی، لیٹ فیس جرمانوں کو کم کیا جائے، طلبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی میں طلبہ الائنس کی جانب سے "حق دو جامعہ کراچی کو" تحریک کے سلسلے میں پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں جامعہ کی بڑی طلبہ تنظیموں, اسلامی جمعیت طلبہ، امامیہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن، پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن، اور پنجابی اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی،طلبہ نے مطالبہ کیا کہ جامعہ کراچی کی فیسوں میں کمی، لیٹ فیس جرمانوں کو کم کیا جائے۔ اس پریس کانفرنس کا مقصد جامعہ کراچی کے سنگین مسائل کو اجاگر کرنا تھا جن سے طلبہ روز مرہ کی بنیاد پر دوچار ہیں۔ طلباء نے پریس کانفرنس میں جامعہ کراچی کے مسائل پر بات کی اور انہیں اجاگر کیا۔جامعہ کراچی کے مسائل میں سب سے بڑے مسئلہ فیسوں کا ہے۔ جامعہ کراچی کی فیس وفاقی اور صوبائی جامعات سے کئی گنا زیادہ ہیں۔جامعہ سندھ کے ساتھ تقابلی جائزہ لیا جائے تو وہاں کی کم از کم فیس 18,500 روپے جو کہ بتدریج کم ہوتی ہے جبکہ جامعہ کراچی کی کم سے کم فیس 28000 ہے، جو ہر سمیسٹر میں بڑھتی ہے. جامعہ سندھ کی زیادہ سے زیادہ فیس شعبہ قانون کی 40 ہزار روپے ہے، جبکہ جامعہ کراچی میں فیس 84000 ہے جو کہ بزنس رول کے باعث 1 لاکھ 19 ہزار تک پہنچ جاتی ہے. لیٹ فیس کے نام پر 50 فیصد تک جرمانے وصول کیے جا رہے ہیں۔سوال اٹھایا گیا کہ گرانٹ کی مد میں ملنے والے پیسے کہاں خرچ ہو رہے ہیں؟ 45 ہزار طلبہ و طالبات کے لئے صرف 24 پوائنٹس دستیاب ہیں۔
اہم خبریں سے مزید