اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) ایف بی آر نے جمعرات 26ستمبر کو نوٹیفکیشن نمبر 2485سی ون فور 2024ء جاری کیا ہے جس میں پاکستان کسٹم سروس کے آپریزنگ ویلیو ایشن آفیسر اظہار حسین کو کلکٹریٹ آف کسٹمز گلگت بلتستان سے ڈائریکٹریٹ آف انٹرنل آڈٹ (نارتھ) کسٹم اسلام آباد ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ محمد عادل اپریزنگ ویلیو ایشن آفیسر کو کلکٹریٹ آف کسٹمز گلگت بلتستان سے ڈائریکٹریٹ آف انٹرنل آڈٹ (نارتھ) کسٹم اسلام آباد تبدیل کیا گیا ہے۔ دونوں کسٹم افسران کو اپنی موجودہ ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو کر آئندہ پیر سے تعیناتی کے نئے مقامات پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دونوں آپریزنگ ویلیوایشن افسران کو اس نوٹیفکیشن کے اجراء سے پہلے بنیادی تنخواہ کے سو فیصد کے مساوی جو پرفارمنس الاؤنس ملا کرتا تھا وہ تعیناتی کے نئے مقام پر بھی بدستور ملتا رہے گا۔