• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر 200 ارب روپے خرچ کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حب سے 200ملین گیلن پانی جون 2025تک کراچی لائینگے، ملیر ایکسپریس وے کو پورٹ سے ایئرپورٹ تک لے جانے کی منصوبہ بندی ہے، رواں سال کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر 200 ارب روپے سے زیادہ خرچ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سالانہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں کاٹی کے سرپرست اعلی ایس ایم تنویر، صدر جوہر قندھاری، ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، سینئر نائب صدر نگہت اعوان، نائب صدر مسلم محمدی، صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام دھاریجو، وزیر بلدیات سندھ سعید غنی، یو بی جی اور کراچی چیمبر کے عہدیداران اور اعلی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے بے تحاشا مسائل ہیں یہی وجہ ہے کہ کراچی کی حالت پہلے جیسی نہیں رہی، گزشتہ 10 سال میں دیگر تین صوبوں میں جتنی سرمایہ کاری ہوئی اتنی سندھ میں نہیں ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید