• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی پنجاب کاانسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کاحکم

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انسداد سموگ کے حوالے سے کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس سموگ کے تدارک کیلئے انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہے، آئی جی نے ہدایت کی کہ سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں، فیکٹریوں، کھیتوں میں آگ لگانے پر فوری کارروائی کی جائے۔علاوہ ازیں آئی جی نے لاہور، سیالکوٹ اور قصور کے غازی اہلکاروں کے علاج کیلئے مزید5لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات بھی کی،انکے مسائل کے فوری ازالے کیلئے احکامات جاری کئے۔