• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگی بجلی، آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف جماعت اسلامی کے مظاہرے

ملتان (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے اضلاع میں مہنگی بجلی ،ظالمانہ ٹیکسز اور آئی پی پیز کے ساتھ ظالمانہ معاہدوں کے خلاف مظاہرے کئے گئے ،ملتان میں خانیوال روڈ پر میپکو دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، جس کی وجہ سے روڈ جزوی طور پر بند رہا ، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی اور مظاہرین کو گھیرے رکھا ،مظاہرین سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ پنجاب میں جس شہزادی کو حکومت دی گئی ہے وہ شہباز شریف حکومت کے خاتمہ کا سبب بنیں گی ،حکومت پنجاب کے ظالمانہ اقدامات سے عوام کی حکومت کے خلاف نفرت مزید بڑھ رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ظلم کی رات بہت مختصر ہے اس شہزادی کو بنگلہ دیش کی حسینہ واجد سے سبق لینا چاہیے، اس حکومت کو ملک سے فرار ہونے کا راستہ بھی نہیں ملے گا،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ملتان میاں آصف اخوانی، حافظ محمد اسلم،مولانا عبد الرزاق، رفیع رضا ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر عمران گورائیہ،اسرار حسین سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ملتان سے مزید