• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لبیک تحفظ ختم نبوتؐ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، انس رضوی

ملتان( سٹاف رپورٹر) مفتی انس حسین رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو روکا جائے، ورنہ تحریک لبیک تحفظ ختم نبوتؐ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ،تحریک کا ہر کارکن تحفظ ختم نبوت و ناموس رسالتﷺکیلئے ہمہ وقت سر بکف تیار ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں تحریک لبیک پاکستان صوبائی حلقہ 224کے زیر اہتمام تاجدار ختم نبوت ﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کانفرنس میں ڈویڑنل امیر علامہ محمد مجاہد اسماعیل رضوی ،ناظم اعلیٰ محمد بلال نور رضوی ،ضلعی امیر بابا محمد افضل نقشبندی ،ضلعی نائب امیر قاری محمد یونس قادری سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید