• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں 7سرائیکی مزدوروں کے قتل کے خلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) بلوچستان میں گزشتہ روز ضلع ملتان شجاع آباد سے تعلق رکھنے والے 7سرائیکی مزدوروں کے قتل کے خلاف سرائیکستان نوجوان تحریک نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے پینا فلیکس اٹھا رکھا تھا جس پر پاک فوج سے سرائیکی مزدوروں کے دہشت گرد قاتلوں کو فوری جہنم واصل کرنے اور سرائیکی صوبہ بنانے کے مطالبات درج تھے، مظاہرین سے چیئرمین مہر مظہر عباس کات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آٹھ کروڑ سرائیکیوں کو اچھوت سمجھا جاتا ہے۔
ملتان سے مزید