• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر ڈاکٹر کاشف علی ہاشمی پاکستان ہائپر ٹینشن لیگ کے صدر منتخب

ملتان (سٹاف رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر کاشف علی ہاشمی کو پاکستان ہائپر ٹینشن لیگ کا متفقہ طور پر صدر منتخب کر لیا گیا ،یاد رہے کہ وہ جنوبی پنجاب سے منتخب ہونے والے پہلے ڈاکٹر ہیں ،ڈاکٹر کاشف علی ہاشمی اس وقت نشتر یونیورسٹی و ہسپتال میں کارڈیالوجی وارڈ کے سربراہ ہیں،منتخب ہونے کے بعد پروفیسر ڈاکٹر کاشف علی ہاشمی نے کہا کہ میرا منتخب ہونا ہم سب کے لیے اعزاز کی بات ہے اور میں کوشش کروں گا کہ اپنی کمیونٹی اور عوام کے لیے بہتر انداز سے اپنی خدمات سرانجام دے سکوں۔
ملتان سے مزید