• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو کالونیوں کے میٹروں سمیت 7گیس میٹرمنقطع ، چھ ایکسٹینشن اتروا دی گئیں

ملتان(سٹاف رپورٹر) سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ملتان کی جنرل منیجر کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، ایک کمرشل استعمال سمیت سات میٹر منقطع، 75000 روپے کی ریکوری اور چھ ایکسٹینشن اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق ، ایک صارف کمرشل استعمال کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جس کا میٹر ٹاسک فورس ٹیم نے کٹ کر قبضہ میں لے لیا، اس کے علاوہ پانچ میٹر جو کے غیر قانونی طور پر دو پرائیویٹ کالونیوں میں استعمال ہو رہے تھے ٹاسک فورس ٹیم نے میٹر کاٹ کر قبضہ میں لے لئے، ایک صارف نے پانچ گھروں کو گیس دی ہوئی تھی اسکا غیر قانونی ایکسٹینشن کی بنا منقطع کردیا گیا۔
ملتان سے مزید