• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن نصراللّٰہ کی شہادت کے حوالے سے نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام سید حسن نصراللہ کی شہادت کے حوالے سے نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،جس میں مرد و خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، احتجاجی مظاہرے کے موقع پر لبیک یا حسین،امریکہ، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے گئے ، احتجاجی مظاہرے کی قیادت شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ مجاہد عباس گردیزی، علامہ کاشف ظہور نقوی، بشارت عباس قریشی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، برادر جواد حیدر، الطاف حسین، علامہ غلام شبیر حیدری، علامہ عبدالحنان حیدری، مولانا غضنفر علی حیدری، سلیم عباس صدیقی،صابر خان،مشتاق حسین ودیگر نےکی ۔
ملتان سے مزید